حیدرآباد۔15۔جنوری(اعتماد نیوز)کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے
آج کہا کہ وہ پارٹی کے کسی بھی اہم عہدہ کی ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے
تیار ہیں۔ چنانچہ راہول گاندھی کے اس اعلان سے انکے کانگریس کے وزارت عظمی
کے
امیدوار بنائے جانے کے اطلاعات کو مزید تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے مزید
کہا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر مناسب وقت میں اس کے بارے میں فیصلہ کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے ایک سپاہی ہیں۔ راہول گاندھی نے کل
ایک انٹرویو میں یہ بات بتایا۔